لیڈر دی رہائی لئی احتجاج ضرور کرو پر ادارے نوں بے توقیر نہ کرو: خواجہ آصف دا پی ٹی آئی نوں مشورہ

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی نوں مشورہ دِتا کہ لیڈر دی رہائی لئی احتجاج ضرور کرو پر ادارے نوں بے توقیر نہ کرو۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری، نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز اور باقیوں نے سزائیں کاٹیں، ہم نے سسٹم کو داؤ پر نہیں لگایا، سوا دو سال میں کارروائی کا محور تحریک انصاف کے لیے انکے لیڈر ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا  یہ ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیتے، اس ادارے کو بھی ایک شخص کے لیے نشانہ بنایا، ان کے رویے درست نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا آزاد کشمیر کے لفظ ‘آزاد’ کا تحفظ پاکستان کر رہا ہے، آزاد کشمیر کیلئے سارے پاکستان نے قربانیاں دیں، کشمیر کے اندر  25 کروڑ پاکستانیوں کے اسٹیکس ہیں، سوا 2 لاکھ کشمیری مہاجرین بارڈر کراس کرتے ہوئے شہید ہوئے اور آپ کہتے ہیں کہ ان لوگوں سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے۔

خواجہ آصف نے کہا اس مسئلے کو  الیکشن میں لوگوں کے پاس لے جائیں تاکہ وہ فیصلہ کرسکیں، قانون ہاتھ میں لیں گے تو ریاست کیسے خاموش رہ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ گھلو