سندھ میں چند مقامات پر بارش کاامکان،کراچی میں آئندہ 2 روز کتنی گرمی پڑے گی؟
کراچی: محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور نمی کی وجہ سے سندھ میں چند مقامات پر آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ ممحکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمور، شکارپور، گھوٹکی، جامشورو، دادو، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار، خیرپور، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کل دادو، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، بینظیر آباد اور خیرپورکے مقام پر بھی گردآلود ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ اس دوران کبھی کبھار تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔
محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کی کہ آج کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جب کہ اتوار اور پیر کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
















