کراچی: سڑک دے کنارے لبھی چمکدی ہوئی ‘پین ورگی’ مشتبہ شے نال پُراسرار دھماکا ہو گیا۔
کراچی: سڑک دے کنارے لبھی چمکدی ہوئی ‘پین ورگی’ مشتبہ شے نال
کراچی: ماڈل کالونی کے قریب سڑک کنارے ملنے والی چمکتی ہوئی ‘پین نما’ مشتبہ شے ہاتھ میں پھٹنے کے نتیجے میں شہری زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے قریب سڑک کنارے پڑی ایک پراسرار اور مشتبہ شے اٹھانے پر اچانک ہاتھ میں پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شہری کو فوری طور پر گلشن اقبال کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ شہری کی شناخت عبدالسمیع کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں متاثرہ شہری نے بتایا کہ وہ ملیر سے گزر رہا تھا کہ اسے سڑک کے کنارے ایک چمکتی ہوئی پین نما چیز ملی، تجسس کے باعث جیسے ہی اس نے اس مشتبہ چیز کو اٹھا کر دبایا، وہ اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، جس سے اس کے ہاتھ پر شدید زخم آئے۔
زخمی نوجوان عبدالسمیع ماڈل کالونی کے قریب ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں ملازمت کرتا ہے اور نیو کراچی کا رہائشی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسپتال پہنچ کر زخمی نوجوان اور اس کی والدہ کا بیان قلمبند کر لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق شہری کے ہاتھ کی ایک طرف گہرا کٹ (زخم) ہے اور انگلی پر فریکچر آیا ہے۔
پولیس نے ابتدائی معائنے کے بعد بتایا کہ بظاہر یہ واقعہ کسی بڑے بارودی دھماکے کا معلوم نہیں ہوتا، تاہم وہ پین نما چمکتی ہوئی چیز کیا تھی اور اس میں کس قسم کا مواد تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کے اصل حقائق سامنے آ سکیں۔
















