عوام لئی خوشخبری! وزیراعظم دا اج پیٹرول دیاں قیمتاں وچ کمی بارے وڈا اعلان۔
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آج پیٹرول کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان کردیا اور کہا جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں، یقیناً اس میں مزید کمی آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک کو ایسی عزت کی تلاش میں صدیاں گزر جاتی ہیں ، دنیا میں آج کسی ملک کا نام عزت سے گونج رہا ہے تووہ پاکستان ہے،اللہ کےکرم سےپاکستان کوبےپناہ عزت ملی ہے۔
Petrol Price, Relief in Pakistan and Other Latest News
معاشی محاذ پر قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا 3 ماہ قبل جنگ چھڑنے سے تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی تھی اور مہنگائی کا طوفان آیا، جسے عوام نے صبر سے برداشت کیا، وفاق نے مہنگائی کو کم سے کم رکھنے کے لیے 128 ارب روپے خرچ کیے۔
شہباز شریف نے کہا اب جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں۔ وعدہ کیا تھا کہ قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے جائیں گے اور آج ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، ترقی اور خوشحالی کا سورج اب طلوع ہونے کو ہے۔
انہوں نے امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کے لیے ایک عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے ایوان سے متفقہ قرارداد منظور کرنے کی اپیل کی تاکہ دنیا بھر میں ملکی اتحاد کا پیغام جائے، سب کی خدمت میں عرض کرتاہوں کہ آئیں مل کرآج اللہ کا شکر ادا کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن قومی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں اور رہیں گے ، عظیم مقصد کیلئے شبانہ روز محنت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں
شہباز شریف نے واضح کیا کہ اس پورے امن عمل میں سب سے زیادہ کلیدی کردار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے، جنہوں نے امن کے قیام کے لیے ڈھائی سے تین ماہ تک شبانہ روز انتھک محنت کی۔
انہوں نے نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ محسن نقوی، اتحادی جماعتوں، اپوزیشن لیڈر اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو اس کارِ خیر میں بھرپور حصہ ڈالنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ امن معاہدے میں بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کرنے پر برادر ممالک سعودی عرب، ترکیہ، چین اور دیگر عرب ممالک کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ہونے والی گزشتہ روز کی گفتگو کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ایرانی صدر نے مشکل وقت میں چٹان کی طرح ساتھ کھڑے رہنے پر پاکستانی قوم اور نام لے کر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دل سے شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے مزید بتایا ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی ہے جس پر انہوں نے پہلی فرصت میں پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے جبکہ ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو 3 اور 4 جولائی کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی دعوت دی ہے، جس پر وزیراعظم نے جنازے میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
















