گول کیپر نے مخالف کھلاڑی دی جان لے لئی!
گھانا (19 جون 2026): فٹبال کے میدان سے بری خبر ہے کہ میچ کے دوران گول کیپر نے مخالف کھلاڑی کو جان سے مار ڈالا۔
اس وقت دنیا فیفا ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہے، ایسے میں فٹبال شائقین کے لیے اسی کھیل کے میدان سے بری خبر ہے کہ میچ کے دوران گول کیپر نے مخالف کھلاڑی کو مبینہ طور پر جان سے مار ڈالا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گھانا میں کھیلے جا رہے مقامی سطح کے فٹبال میچ کے دوران اس وقت پیش آیا، جب نوجوان کھلاڑی مخالف ٹیم کے گول کیپر سے شدید ٹکر کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔
اس خوفناک حادثے نے میچ دیکھنے والے شائقین کو ہلا کر رکھ دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کھیل کے دوران ہونے والی یہ ٹکر نہایت خطرناک تھی جس کے باعث کھلاڑی کو شدید چوٹیں آئیں۔
وائرل ویڈیو سے یہ سارا واقعہ مشکوک نظر آتا ہے، کیونکہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کھلاڑی گیند لے کر گول کی جانب بڑھ رہا تھا کہ گول کیپر نے اسے روکنے کے لیے اچھل کر گردن پر لات ماری جو اس کی موت کا باعث بن گئی۔
صارفین اور شائقین کھیل نے بھی اس پر شدید تحفظات اور شکوک کا اظہار کرتے ہوئے اس جان بوجھ کر کیا جانے والا حملہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق ویڈیو کی روشنی میں گھانا فٹبال ایسوسی ایشن اور متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم گول کیپر کو گرفتار کیے جانے سے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
















