انفارمیشن گروپ دے گریڈ 20 دے افسراں دے تبادلے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسران  کے تبادلےکر دیے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رئیسہ عادل، مبشر حسن اور محمد شہزاد کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے افسران کی تعیناتیوں  نوٹی فکیشن جاری کر دیے گئے۔

رئیسہ عادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کی گئیں۔ مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیے گئے۔ محمد شہزاد ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا۔

رئیسہ عادل بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ  ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں۔ مبشر حسن ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،پی آئی اوذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

محمد شہزاد ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈائریکٹر جنرل اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران کی تقرریاں فوری طور پر تاحکم ثانی نافذ العمل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ گھلو