“کسے امریکی قیدی نوں ایرانی جیلاں چوں رہا نہیں کیتا گیا”، ایران نے صدر ٹرمپ دے دعوے دی تردید کر دتی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر آئی بی کے مطابق ایران کی عدلیہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تہران کی جانب سے ایک امریکی قیدی کو رہا کیے جانے کے دعوے کی تردید کی ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے عدلیہ کے ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ‘ٹرمپ کے جھوٹ کے برعکس، کسی امریکی قیدی کو ایرانی جیلوں سے رہا یا کسی کے ساتھ تبادلہ نہیں کیا گیا’۔
بدھ کے روز ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے بائیڈن انتظامیہ کے دور میں 2024 میں گرفتار کی گئی ایک امریکی خاتون قیدی کو رہا کر دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے اس خیرسگالی کے اقدام کو سراہتا ہے’۔
تاہم ایرانی عدلیہ کے ذرائع کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی تفصیلات یا کسی بھی دوسری تفصیل سے مطابقت رکھنے والے کسی امریکی قیدی یا جاسوس کو ایرانی جیلوں سے رہا یا کسی کے ساتھ تبادلہ نہیں کیا گیا۔
















