خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء، مشیراں تے معاونینِ خصوصی نوں محکمیاں دے قلمدان سونپ دتے۔

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیے۔

اعلامیے کے مطابق نذیراحمدعباسی کو محکمہ توانائی و بجلی کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔ شکیل احمد مواصلات و تعمیرات کے وزیر مقرر ہوگئے۔

محمد عارف کو محکمہ معدنیات و منرلزکا قلمدان دے دیا گیا جبکہ طارق محمود آرائیں کو محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شفیع اللہ جان کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ، مشیر وزیراعلیٰ مصور خان کو محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

لیاقت علی خان کو زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود اور خواتین کو با اختیار بنانے کا قلمدان دے دیا گیا۔

اس کے علاوہ ہمایوں خان کو صنعت و تجارت کا محکمہ تفویض کر دیا گیا جبکہ میاں محمد عمر کو محکمہ زراعت ، معاون خصوصی طارق سعید کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور ، محمد عثمان کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ، طفیل انجم کو محکمہ بہبود آبادی کےمعاون خصوصی کا قلمدان دے دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق افتخار اللہ جان کو جیل خانہ جات ، سمیع اللہ خان کو ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔

ملک عدیل اقبال کو ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر ، محمد خورشید کو لائیو اسٹاک، فشریز اور کوآپریٹوز کا محکمہ سونپ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ گھلو