’’شہد دیاں مکھیاں دا ڈر‘‘ امریکیاں نوں گھراں توں باہر نہ نکلن دی ہدایت
ٹیکساس (24 جون 2026): شہد کی مکھیوں کے حملے کے خوف کے باعث امریکی شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہریوں کو یہ ہدایت اس وقت جاری کی گئی جب کہ شہد کی مکھیوں کے چھتے لے جانے والا ٹرک الٹ گیا اور اس حادثے کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد شہد کی مکھیاں آزاد ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹیکساس کے مشرقی حصے میں واقع علاقے موریسیولے کے قریب پیش آیا۔ مقامی ہنی فارمنگ کا ٹرک الٹنے کے نتیجے کے اس کے کچھ حصے ٹوٹ گئے، جس کے باعث کنٹینر میں موجود 20 لاکھ سے زائد شہد کی مکھیاں وہاں سے نکل گئیں۔
اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے نکلنے سے علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ انتظامیہ نے فوری حرکت میں آ کر لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے بی کیپرز اور ریسکیو حکام سفید لباس پہنے ہوئے مکھیوں کے درمیان موجود ہیں اور گاڑی سے سامان نکال رہے ہیں جبکہ مکھیوں کی ایک بہت بڑی تعداد قریبی درختوں کے گرد بھنبھنا رہی ہے۔
















