دبئی: دبئی پولیس نے سوشل میڈیا تے وائرل ہون والے ’مائیکرو ویو اوون سلائم‘ (Microwave Oven Slime) ٹرینڈ توں شہریاں نوں خبردار کر دتا اے۔

دبئی پولیس نے وائرل ’مائیکرو ویو اوون سلائم‘ ٹرینڈ سے جلنے کے خطرات سے خبردار کردیا ہے۔

دبئی پولیس نے والدین اور بچوں کو سوشل میڈیا کے ایک خطرناک ٹرینڈ کے خلاف وارننگ جاری کی ہے جس میں مائیکرو ویو اوون میں سلائم  کو گرم کیا جاتا ہے، یہ وارننگ ان وائرل ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد دی گئی ہے جن میں بچوں اور نوعمروں کو ایسا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ وارننگ گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز پر سامنے آئی ہے یہ وہ وقت ہوتا ہے جب بچے انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارتے ہیں اور آن لائن نظر آنے والے خطرناک چیلنجز کی اندھی تقلید کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن رائٹس کے چائلڈ اینڈ ویمن پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن کے سائبر کرائم اینڈ ای-کرائم پریوینشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ مائیکرو ویو میں سلائم کو گرم کرنے سے کیمیکل ری ایکشن پیدا ہو سکتا ہے جس سے بچے شدید جھلسنے کے خطرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

International News Today – US, UK, Saudi Arabia, UAE, Kuwait

دبئی پولیس نے وضاحت کی کہ سلائم کو تیز درجہ حرارت پر رکھنے سے یہ پھیلتا ہے اور اس سے گرم بخارات اور مواد خارج ہوتا ہے، جو مائیکرو ویو سے نکالتے وقت پھٹ سکتا ہے یا چھینٹوں کی صورت میں اڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں چہرے، ہاتھوں اور جسم کے دیگر حصوں پر براہ راست شدید زخم آ سکتے ہیں۔

حکام نے یہ انتباہ بھی جاری کیا کہ یہ عمل گھریلو اشیا کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور مائیکرو ویو اوون کے غلط استعمال کی وجہ سے معمولی آگ لگنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

دبئی پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی وائرل ویڈیوز کا اصل خطرہ یہ ہے کہ بچے ممکنہ نتائج کو سمجھے بغیر ان کی نقل کرتے ہیں۔

پولیس فورس نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی رہنمائی میں فعال کردار ادا کریں اور انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیے جانے والے مواد کی اندھی تقلید سے روکیں، والدین کو یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کے آن لائن دیکھے جانے والے مواد کی کڑی نگرانی کریں۔

اپنا تبصرہ گھلو