کراچی؛ لیاری میں خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر ایک شخص گرفتار

کراچی: لیاری کے علاقے لیاقت کالونی میں پولیو ورکر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق پولیو ٹیم رہائشی عمارت کے اندر داخل ہوئی تو پانچویں منزل پر موجود کچھ افراد نےخاتون کو ہراساں کیا، جس کے بعد ایک شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔
ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ٹیم کے ساتھ سیکیورٹی موجود نہیں تھی، سیکیورٹی موجود نہ ہونے پر تفتیش کی جارہی ہے، پولیس نے گرفتار شخص کو کلری تھانے میں منتقل کردیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی امجد حیات کا کہنا ہے کہ نصیب گل نامی ملزم اس عمارت کا رہائشی ہے جہاں پولیو ورکر پہنچی تھیں، پولیس نے نصیب گل نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلیے خاتون سے رابطہ کیا ہے ۔
Load/Hide Comments