“ایل پی جی دے ہزاراں سلنڈر ندی وچ بہہ گئے، ویڈیو وائرل”

بھارت میں بارشوں کے بعد ایل پی جی کے ہزاروں سلنڈر ندی میں بہہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ واقع ایچ پی سی ایل پاتال گنگا ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ میں شدید بارش کے باعث پانی بھر گیا جس کی وجہ سے تقریباً 3 ہزار ایل پی جی سلنڈر، جن میں بھرے ہوئے اور خالی دونوں قسم کے سلنڈر شامل تھے پاتال گنگا ندی میں بہہ گئے۔

اس واقعے کے بعد انتظامیہ نے مقامی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ ندی میں بہہ کر آنے والے کسی بھی سلنڈر کو ہاتھ نہ لگائیں۔

رائے گڑھ کے کلکٹر کشور جاولے نے لوگوں سے اپیل کی کہ سمندر کے ساحل یا ندی کے کنارے بہہ کر آنے والے کسی بھی سلنڈر کو نہ اٹھائیں اور نہ ہی اپنے گھر لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ ندی میں بہہ کر آنے والے سلنڈروں میں گیس موجود ہے یا وہ محفوظ حالت میں ہیں، تجسس یا استعمال کی غرض سے انہیں اٹھانا، کھولنا یا گھر لے جانا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ گھلو