سیلاب متاثرین نوں اکیلا نہیں چھڈاں گے: رانا تنویز حسین
نارنگ منڈی( این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں قائم فلڈ ریلف کیمپوں کا دورہ کیا،متاثرین سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔
تحصیل مریدکے میں سیلاب نے زبردست تباہی مچائی ہے جس سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ،کسانوں کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں ،علاقے کو آفت زدہ قرار دلائیں گے ،مالیہ آبیانہ معاف کروائیں گے ، رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد حسان ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
Load/Hide Comments
















