سندھ ہائی کورٹ بار ولوں جسٹس جمال مندوخیل دے اعزاز وچ الوداعی تقریب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے ریٹائر ہونے والے جسٹس جمال خان مندوخیل کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی،
جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس عقیل احمد عباسی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت اور دیگر معزز ججز نے شرکت کی۔ سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے معزز ججز صاحبان کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے ۔ صدر سندھ ہائی کورٹ بار محمد حسیب جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے بار کی سیاست سے سپریم کورٹ کے جج تک کا سفر کامیابی سے مکمل کیا، امید ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنا تجربہ نوجوان وکلا تک منتقل کریں گے ۔
Load/Hide Comments





















