مکہ معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں، شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلادیشی وزیر خارجہ

ڈھاکا: بنگلادیشی وزیر خارجہ خلیل الرحمان کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو مثبت انداز میں غور کریں گے۔

پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بنگلا دیشی وزیرخارجہ خلیل الرحمان کا کہنا تھا بنگلادیش مکہ معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے، مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو غور کریں گے۔

خلیل الرحمان کا کہنا تھا مکہ معاہدے میں توسیع عالمی مسلم برادری کے دفاع کے لیے اقدام ہوگا، مکہ معاہدہ مسلم ممالک کا داخلی معاملہ ہے، مکہ معاہدے سے متعلق کسی تشویش کی کوئی گنجائش نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مکہ معاہدے کے بانی ممالک ہیں جس میں دیگر مسلم ممالک کی شمولیت کے لیے بھی دروازے کھلے رکھے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک پر حملہ معاہدے میں شامل تمام ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ گھلو